قیدیوں کی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے ملزمان گرفتار

ٹک ٹاکرز خود ویڈیوز بناتے اور بعض اوقات پریزن وین یا جیل میں قیدیوں کو موبائل تھما کر ان سے ٹک ٹاک ویڈیوز بنواتے تھے


ویب ڈیسک February 18, 2022
مدثر اور صدیق ملاقات کے بہانے بھی جیل میں قیدیوں کی ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے تھے (فوٹو، ایکسپریس)

LONDON: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے جیل اور قیدیوں کی گاڑی میں ملزموں کی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے 2 ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں گرفتار ٹک ٹاکرز خود ویڈیوز بناتے اور بعض اوقات پریزن وین(قیدیوں کی بس) یا جیل میں موجود ملزمان کو موبائل تھما کر ان سے بھی ویڈیوز بنواتے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ٹک ٹاکر مدثر اور صدیق ملاقات کے بہانے جیل میں قیدیوں کی ٹک ٹاک ویڈیوز ریکارڈ کیں، ملزمان نے چلتی بائیک پر پریزن وین میں قیدیوں کو موبائل دیکر بھی ویڈیوز بنوائیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں