آرمی چیف کی بیلجیم کی وزیر دفاع اور چیف آف ڈیفنس سے ملاقاتیں

فوجی اور دفاعی پیدوار میں فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا، ترجمان پاک فوج


ویب ڈیسک February 18, 2022
دونوں جانب سے فوجی اور دفاعی پیداوار میں فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا (فوٹو آئی ایس پی آر)

MULTAN: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بیلجیم کی وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس اور چیف آف اسٹاف سے ملاقات ہوئی جس میں فوجی اور دفاعی پیداوار میں فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے فوجی اور دفاعی پیداوار میں فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بیلجیم کی وزیردفاع سے بھی ملاقات ہوئی۔ جس میں بیلجیم کی قیادت نے ایشیائی خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بیلجیم کی قیادت نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا، فوجی تربیت، انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا بیلجیئم کا سرکاری دورہ، اہم ملاقاتیں

پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں جانب سے فوجی اور دفاعی پیدوار میں فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان بیلجیم کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں