جہلم ڈسٹرکٹ جیل میں چرس اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی گئی

جیل میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کوگرفتارکرلیا گیا، حکام


ویب ڈیسک February 19, 2022
چرس اسمگل کی کوشش کرنے والا جیل میں اپنے قیدی دوست سے ملنے آیا تھا،حکام:فوٹو:ایکسپریس نیوز

WASHINGTON: ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں کھجوروں کی گٹھلیوں میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ منشیات کھجوروں کی گٹھلیوں میں چھپا کرلائی گئی تھی۔

منشیات کے مقدمے میں قید اسد خان سے اس کا دوست سہیل شہزاد جیل میں ملاقات کے لئےپہنچا اورکھانا بھی لایا۔ جیل انتظامیہ نے جیل مینوئل کے مطابق کھانا چیک کیا تو کھجورکی گٹھلیوں میں چھپائی گئی چرس برآمد ہوئی۔

سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم آفتاب باجوہ نے بتایا کہ سہیل شہزاد کو برآمد کی گئی چرس سمیت پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ملزمان کیخلاف تھانہ سول لائن جہلم میں مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں