لاہورمیں گردن پرپتنگ کی ڈورپھرنے سے نوجوان زخمی

ڈورپھرنے کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،سی سی پی او لاہور


ویب ڈیسک February 19, 2022
گلے پرپتنگ کی ڈورپھرنے سے زخمی نوجوان کواسپتال منتقل کردیا گیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

لاہورکے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ گردن پرپتنگ کی ڈورپھرنے سے نوجوان زخمی ہوگیا۔

لاہورمیں شمالی چھاؤنی کے علاقے میں گردن پرپتنگ کی ڈورپھرنے سے نوجوان عبداللہ زخمی ہوگیا۔

ترجمان لاہورپولیس کے مطابق نامعلوم سمت سے آنے والی پتنگ کی ڈور سے زخمی ہونے والے نوجوان کواسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

سی سی پی او لاہورفیاض احمد دیو نے نوجوان کی گردن پرڈورپھرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔

سی سی پی او لاہورنے شہرمیں پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈورپھرنے کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں