حجاب پرپابندی کیخلاف احتجاج کرنےوالی10 طالبات پرمقدمہ بنادیا گیا

حجاب پرپابندی کیخلاف مسلمان طالبات کا کیس کرناٹک ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے


ویب ڈیسک February 19, 2022
بھارت کے مختلف شہروں میں حجاب کیخلاف باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے:فوٹو:فائل

کرناٹک میں حجاب پرپابندی کیخلاف احتجاج کرنے والی 10 طالبات کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے سرکاری کالج کی باحجاب طالبات کوکالج میں داخل ہونے سے روکنے پراحتجاج کرنے والی 10 طالبات کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کرناٹک میں حجاب پرپابندی کے خلاف طالبات کا کیس کرناٹک ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔ کرناٹک کی عدالت نے ہندوانتہاپسندوں کا موقف اپناتے ہوئے کیس کے فیصلے تک تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی کا عبوری حکم دیا ہے۔

کرناٹک کے اسکولز اورکالجز میں باحجاب طالبات کو کلاسز اٹینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ کرناٹک کے علاوہ بھارت کی دیگرریاستوں میں بھی حجاب کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں