بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے 10 پیسے اضافے کا امکان

سی پی پی اے نے نیپرا میں جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی


ویب ڈیسک February 19, 2022
سی پی پی اے نے نیپرا میں جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی . فوٹو:فائل

COLOMBO: نے بجلی کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے اضافے کی درخواست نیپرا کو بھیج دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیٹرول بم گرنے کے بعد بجلی کے صارفین کیلئے ایک اور بری خبر آگئی ہے، کیوں کہ بجلی کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے اضافے کا امکان ہے، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی ہے، اور نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر28 فروری کو سماعت کرے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بجلی 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ جنوری میں ہائیڈل سے 5.83 فیصد کوئلے سے 33.15 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ڈیزل سے 6.73 فیصد، فرنس آئل سے 14.07 فیصد، مقامی گیس سے 14.37 فیصد اور ایل این جی سے 7.12 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جوہری ایندھن سے 14.37 فیصد، ہوا سے 2.22 فیصد اور بگاس سے 1.22 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں