مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی نوجوان شہید

نوجوان کوشوپیاں میں جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا


ویب ڈیسک February 19, 2022
بھارتی فورسزنے شوپیاں میں متعددنوجوانوں کوگرفتارکرلیا:فوٹو:فائل

LONDON: مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزکی فائرنگ سے نوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے علاقے شوپیاں میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے نوجوان کوشہید کردیا۔

بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں شوپیاں اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کیا اورگھروں میں گھس کرخواتین اوربچوں کوہراساں کیا۔ علاقے میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔

اس دوران بھارتی فورسزنے جعلی مقابلے میں نہتے نوجوان کوگولیاں برسا کرشہید کردیا۔ قابض بھارتی فوج نے متعدد نوجوانوں کوگرفتاربھی کرلیا۔ شوپیاں کا محاصرہ جاری ہے اورلوگوں کوگھروں سے نہ نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں