جہانگیر ترین پارٹی کےساتھ رہیں گے اور کبھی نقصان نہیں پہنچائیں گے فواد چوہدری

اپوزیشن اکثریت کے باوجود سینیٹ میں ناکام ہوئی، عدم اعتماد میں کیا کامیاب ہوگی، وفاقی وزیراطلاعات


ویب ڈیسک February 19, 2022
حکومت کو وفاق اور پنجاب میں کوئی خطرہ نہیں، وفاقی وزیراطلاعات (فوٹو: فائل)

RAWALPINDI: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین پارٹی کےساتھ رہیں گے اور کبھی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

پنڈ دادن خان میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کادورہ روس گیم چینجرہوگا، عمران خان کی آوازکودنیابھرمیں پذیرائی ملتی ہے، ان کے سیاسی مخالفین کی آوازعالمی سطح پرنہیں سنی جاتی تھی، شہبازشریف،بلاول،مولانااورمریم سیاسی بونےہیں۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان کےلیول کاکوئی شخص پاکستان میں نہیں، اپوزیشن منہ اور مسور کی دال ہے، یہ کیاعدم اعتمادکی تحریک لائیں گےان پراپنےگھرمیں اعتمادنہیں کیاجاتا، سینیٹ میں اکثریت کے باوجود اپوزیشن ووٹ نہیں لے سکی ، قومی اسمبلی میں کیا لے سکے گی، جرات ہے تو کل ہی تحریک عدم اعتماد لے آئیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت مضبوط ہے،وفاق اور پنجاب میں کوئی خطرہ نہیں، جہانگیرترین پارٹی کوکبھی نقصان نہیں پہنچائیں گے، جہانگیر ترین کوجانتاہوں وہ پارٹی کےساتھ رہیں گے۔

کابینہ میں توسیع سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کابینہ میں توسیع پر غور کررہے ہیں، مزید وزرائے مملکت کابینہ میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ مرادسعیدنےنازیباالفاظ پرقانونی قدم لیاجواچھی بات ہے، شریف خاندان کاپیسہ اگرپاکستان آجائےتومعاشی حالات بہترہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں