ملائیشیا کی خاتون وزیرکا شوہروں کو نافرمان بیوی کی پٹائی کرنے کا مشورہ

بیوی ضد سے باز نہ آئے توشوہراس پرہاتھ اٹھا سکتا ہے، ملائیشین خاتون وزیر


ویب ڈیسک February 19, 2022
ملائیشین وزیرکواپنے بیان پرسخت تنقید کا سامنا ہے:فوٹو:سوشل میڈیا

ISLAMABAD: ملائیشیا کی خاتون وزیرنے شوہروں کو نافرمان بیویوں کی پٹائی کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ملائیشیا کی وزیربرائے سماجی اورخانگی امورسیتی زیلا محمد یوسف نے سوشل میڈیا پرجاری کئے گئے بیان میں شوہروں کوبات نہ ماننے والی بیویوں کی پٹائی لگانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت سے نہ ماننے والی بیویوں کی پٹائی لگائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگربیویاں سمجھانے پربھی بات مانیں اوراپنا رویہ تبدیل نہ کریں تو پہلے3 روز کے لئے انہیں چھوڑ دیں اوراگربیوی پھربھی ضد سے باز نہ آئے توشوہراس پرہاتھ اٹھا سکتا ہے۔

خانگی امورکی وزیرکواپنے اس بیان کے بعد خواتین کے حقوق کی تنظیموں سمیت مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔ خواتین تنظیموں کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا جیسے ملک میں جہاں گھریلو تشدد کی شرح زیادہ ہے اس قسم کا بیان گھریلو تشدد کی حمایت کے مترادف ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں