ڈالر پاؤنڈ یورو اور سعودی ریال کی اڑان گزشتہ ہفتے بھی جاری رہی

برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 239.65 روپے، یورو کرنسی 200 روپے اور سعودی ریال 46.87 روپے کا ہوگیا


Ehtisham Mufti February 19, 2022
فوٹو:فائل

ISLAMABAD: گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر، پاؤنڈ، یورو اور سعودی ریال کی اڑان جاری رہی، ہفتہ وار کاروبار کے دوران ڈالر کے انٹربینک ریٹ اتار چڑھاؤ کے بعد 175 روپے سے تجاوز کرگئے۔

ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.16 روپے بڑھ کر 175.86 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد بغیر کسی تبدیلی کے 178.50 روپے پر مستحکم رہی۔

اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 2.70 روپے بڑھ کر 239.65 روپے ہوگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 1 روپے بڑھ کر 241 روپے ہوگئی۔

انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 89 پیسے بڑھ کر 200 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 1 روپے گھٹ کر 201 روپے ہوگئی اسی طرح انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 30 پیسے بڑھ کر 46.87 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 5 پیسے بڑھ کر 47.05 رو پے ہوگئی۔

بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ اور ڈیمانڈ کے باعث گزشتہ ہفتے ڈالر کی اڑان جاری رہی۔ ہفتے کے بعض سیشنز میں ڈالر کی قدر کم بھی ہوئی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ غیریقینی کیفیت نے بھی ڈالر کی اڑان کو سہارا دیا۔

کروڈ آئل، کوئلے اور دیگر کموڈٹیز کی عالمی قیمت بڑھنے سے ڈالر کی قدر بڑھی، خام تیل کی غیر مستحکم قیمتیں زرمبادلہ مارکیٹس پر اثرانداز رہیں۔ درآمدی بل اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے سے ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں