بھارتی گلوکار ہنس راج ہنس نے اسلام قبول کرلیا مدینہ منورہ جانے کی خواہش

اسلام محبت، امن اوربھائی چارے کا درس دیتاہےمسلمان ہونے کے بعد جو سکون ملا اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، ہنس راج ہنس

اس بات پر فخر ہے کہ میں نے اسلام قبول کیا اور اب میرا نام محمد یوسف ہے، ہنس راج ہنس فوٹو:فائل

بھارتی گلوکار ہنس راج ہنس نے اسلام قبول کرنے کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے مدینہ منورہ جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

لاہور میوزیم میں مقامی خبر خبررساں ادارے +سے بات کرتے ہوئے گلوکار ہنس راج ہنس نے کہاکہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے اسلام قبول کیا اور اب میرا نام محمد یوسف ہے لیکن گلوکاری کے شعبے میں میرا نام ہنس راج ہنس ہی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اسلام کا انتہائی قریب سے مطالعہ کیا اور ہم نے اپنے بزرگوں سے جو کچھ سنا اس کے بعد میں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور آج مجھے اس پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام محبت، امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے مسلمان ہونے کے بعد جو سکون ملا اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔


ہنس راج نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہیئں دونوں ممالک کے عوام امن چاہتے ہیں اور امن کے ذریعے ہی دونوں ملکوں میں تعلقات کی بہتری اور مسائل کا حل ممکن ہو سکتا ہے۔

قبل ازیں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ہنس راج ہنس نے کہاکہ میوزک کا طالب علم ہوں اور ہر وقت سیکھنے کی جستجو میں رہتا ہوں۔ سیاست مجھے سمجھ نہیں آتی تاہم موسیقی میرا سبجیکٹ ہے اور پاکستان آکر بہت خوشی محسوس کرتا ہوں، بالی ووڈ سے امریکا تک دولت شہرت حاصل کی لیکن اب اپنی زندگی آخرت سنوارنے کیلئے گزارنا چاہتا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں ہنس راج ہنس نے کہاکہ ممبئی میں ہونے والے پاکستانی لال بینڈ پر حملے کی مذمت کرتا ہوں امن کا پرچار کرنے والے اپنے مہمان کے ساتھ ایسا نہیں کرتے میں اس واقعے پر بہت شرمندہ ہوں اور پاکستانیوں سے معافی مانگتا ہوں۔
Load Next Story