کرکٹرخالد لطیف نے بحالی پروگرام کیلئے پی سی بی سے رجوع کرلیا

پی سی بی نے خالد لطیف کواسپاٹ فکسنگ پر5 سال کے لئے معطل کیا تھا

خالد لطیف کی معطلی کی سزا10 فروری کو مکمل ہوچکی ہے:فوٹو:فائل

کرکٹر خالد لطیف نے بحالی پروگرام میں شرکت کے لیے پی سی بی سے رجوع کرلیا۔

اسپاٹ فکسنگ ثابت ہونے پر5 سال کی معطلی کا سامنا کرنے والے کرکٹرخالد لطیف نے سزا مکمل ہونے پربحالی پروگرام میں شرکت کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) سے رجوع کرلیا۔


خالد لطیف نے معطل کرنے پرپی سی بی کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ دائرکیا تھا۔ خالد لطیف یہ مقدمہ پہلے ہی واپس لے چکے ہیں۔

پی سی بی نے2017 میں پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ ثابت ہونے پرخالد لطیف کو5سال کے لئے معطل کیا تھا۔ خالد لطیف کی معطلی کی مدت 10 فروری کومکمل ہوئی تھی۔

کرکٹ سرگرمیوں میں شرکت کے لئے بحالی پروگرام میں شرکت ضروری ہے۔
Load Next Story