معاوضے کے تنازع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیمز فالکنر پی ایس ایل سے دستبردار

معاوضے کی ادائیگی کے حوالے سے پی سی بی کے رویے سے تکلیف پہنچی، آسٹریلوی پیسر


Sports Reporter February 19, 2022
معاوضے کی ادائیگی کے حوالے سے پی سی بی کے رویے سے تکلیف پہنچی، آسٹریلوی پیسر

LONDON: پیمنٹ ایشو پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فاکنر پی ایس ایل سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر آسٹریلوی پیسر نے موقف اختیار کیا ہےکہ میں پاکستان کرکٹ فینز سے پی ایس ایل سے دستبردار ہونے پر معذرت خواہ ہوں، اگلے دو میچز میں شرکت نہ کرسکوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے میرے ساتھ کیے گئے وعدے کی پاسداری نہیں کی۔میں پی ایس ایل کے تمام میچز کے لیے یہاں آیا تھا اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد کرنا چاہتا تھا لیکن پیمنٹ کے حوالے سے پی سی بی کے رویے سے تکلیف پہنچی۔میرے ساتھ جو برتاؤ کیا گیا ہے وہ عزت دینے والا نہیں۔ پی ایس ایل چھوڑنے کے لیے تکلیف ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بہترین نوجوان ٹیلنٹ موجود ہے اور کرکٹ فینز شاندار ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب میری پوزیشن کو سمجھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں