ایم کیو ایم رہنما سہیل منصور سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے حق میں دست بردار

نثار کھوڑو میرے لیے آج سے سینیٹر ہیں، یہ نشست پیپلز پارٹی کی ہے اور پیپلز پارٹی کو ہی ملنی چاہیے، سہیل منصور

نثار کھوڑو میرے لیے آج سے سینیٹر ہیں، یہ نشست پیپلز پارٹی کی ہے اور پیپلز پارٹی کو ہی ملنی چاہیے، سہیل منصور (فوٹو : فائل)

TURIN:
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ سہیل منصور نے سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کے حق میں دست برداری کا اعلان کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے دفتر میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور نثار کھوڑو کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ میں ذاتی حیثیت میں یہاں موجود ہوں، نثار کھوڑو سے میرے پرانے تعلقات ہیں، میں ان کے مقابلے پر سینیٹ کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائوں گا۔

انہوں نے کہا کہ نثار کھوڑو میرے لیے آج سے سینیٹر ہیں، اگر ایم کیو ایم نے اپنا کوئی امیدوار لانے کا فیصلہ نہیں کیا تو اختلاف نہیں ہونا چاہیے، یہ نشست پیپلز پارٹی کی ہے اور پیپلز پارٹی کو ہی ملنی چاہیے۔
Load Next Story