علی ظفر کیس میشا شفیع اور لینا غنی کو پیش ہونے کا آخری موقع

ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت نے ملزم علی گل پیر اور لینا غنی کی بریت کی درخواستیں بھی خارج کردیں


کورٹ رپورٹر February 19, 2022
عدالت نے ملزم علی گل پیر اور لینا غنی کی بریت کی درخواستیں خارج کردیں (فوٹو : فائل)

ضلع کچہری نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے کیس میں ملزمہ میشا شفیع اور لینا غنی کو آخری موقع دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ساتھ ہی عدالت نے ملزم علی گل پیر اور لینا غنی کی بریت کی درخواستیں خارج کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے اس کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ملزمہ میشا شفیع اور لینا غنی کو آخری موقع دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جب کہ ملزم علی گل پیر اور لینا غنی کی بریت کی درخواستیں خارج کردیں۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے علی ظفر کی مدعیت میں میشا شفیع سمیت 8 ملزمان کے خلاف چالان پیش کر رکھا ہے۔ ایف آئی اے چالان کے مطابق میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کی مہم چلائی جبکہ ملزمان اپنی صفائی میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکے۔

وکیل علی ظفر کا موقف تھا کہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر مہم چلا کر گلوکار علی ظفر کی کردار کشی کی، وکیل کی استدعا تھی کہ میشا شفیع، عفت عمر، لینا غنی سمیت تمام ملزموں کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔

بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیس کی سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |