وزیر اعظم امن و امان کی خراب صورت حال پر اجلاس نہیں کرتے رانا ثنا
عمران خان جلاسوں میں اپوزیشن کے خلاف کیسز کیسے بنانے پر غور کرتے ہیں، لیگی رہنما
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان امن و امان کی خراب صورت حال پر اجلاس نہیں کرتے وہ بس اجلاسوں میں اپوزیشن پر کیسز بنانے پر غور کرتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد منشیات کی خصوصی عدالت لاہور میں منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ سمیت دیگر چھ ملزمان کے خلاف کیس میں پیش ہوئے۔
عدالت میں رانا ثناءاللہ سمیت 6 ملزمان نے حاضری مکمل کروائی گزشتہ روز فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی 12 مارچ تک ملتوی کردی گئی تھی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر وکلا سے دلائل طلب کرلیے، اے این ایف نے رانا ثنا اللہ سمیت چھ ملزمان کے خلاف عدالت میں چالان جمع کروایا ہوا ہے۔
پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کراچی میں صحافی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہت ہی خراب ہے، نجی چینل کے صحافی کو سڑک پر سرعام گولیاں مار کر شہید کردیا گیا جبکہ مجرمان دندناتے پھر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت پورے ملک میں امن و امان کی صورت حال خراب ہے، پوری قوم پریشان ہے ملک کہاں جا رہا ہے؟ جبکہ عمران خان امن و امان کی خراب صورت حال پر اجلاس نہیں کرتے وہ اجلاسوں میں اپوزیشن کے خلاف کیسز کیسے بنانے پر غور کرتے ہیں۔
رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف منشیات کیس میں کوئی چیز ثابت نہیں ہوسکی، شہباز شریف اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں سے بھی کچھ برآمد نہیں ہوسکا، تین سال ہوچکے ہیں کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔