مراد سعید کا مسئلہ مڈل کلاس ہونا نہیں بلکہ مڈل مین ہونا ہے قادر پٹیل

مراد سعید کی ہمت، جرآت اور برداشت پر انہیں صرف سرٹیفکٹ نہیں بلکہ نشان پاکستان دینا چاہیے، رکن اسمبلی پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک February 19, 2022
صحافی محسن بیگ کی گرفتاری دراصل پیٹرول کی قیمتوں میں 12 روپے کے تاریخی اضافے سے توجہ ہٹانے کی کوشش تھی—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید کا مڈل کلاس ہونا مسئلہ نہیں بلکہ مڈل مین ہونا اصل مسئلہ ہے۔

سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ مراد سعید کی جانب سے ہمارے نام لے کر جو الزامات لگائے گئے ہیں ہم ان کا جواب دینے یہاں آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صحافی محسن بیگ کی گرفتاری دراصل پیٹرول کی قیمتوں میں 12 روپے کے تاریخی اضافے سے عوام کو میڈیا کے ذریعے بے خبر رکھنے کی کوشش کا حصہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اب اسمبلی میں عمران خان کی ایماں پر توہین مراد سعید یا تحفظ مراد سعید بل لایا جاسکتا ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ مراد سعید کی کارکردگی ایک سے دو لوگوں تک محدود ہے اس کو چیک کرنے کا حق پارلیمنٹ کے تمام ارکان کو ہونا چاہیے جبکہ مراد سعید کی ہمت، جرات اور برداشت پر انہیں صرف سرٹیفیکٹ نہیں بلکہ نشان پاکستان دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں اور مہنگائی میں اضافے پر کوئی بات کرے تو اس کے خلاف کیسز دائر کردیے جاتے ہیں اور اگر یہ حکومت ہے تو پھر کوئی بھی چلا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مراد سعید کردار کی بات کررہے تھے جبکہ کسی کی کردار کشی کے لئے اس کا اپنا کردار کا ہونا ضروری ہوتا ہے، اس اسمبلی کے وجود میں آنے کے ڈیڑھ سال تک حکومتی ایوان بالخصوص اس وزیر موصوف و دیگر وزرا کی جانب سے ہماری پارٹی کی قیادت اور دیگر پارٹی کی قیادتوں پر الزامات اور انہیں القابات سے نوازا گیا لیکن چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ہمیں سخت ہدایت تھی کہ اس ایوان کا تقدس پامال نہ ہو۔

قادر پٹیل نے کہا کہ ڈیڑھ سالہ تاریخ اور اسمبلی کا ریکارڈ اس بات کا گواہ ہے کہ ہماری جانب سے کسی قسم کی کوئی الزام تراشی یا القابات نہیں دئیے گئے لیکن جب پانی سر سے اونچا ہونا شروع ہوا اور جب ہماری قیادت کو ایوان میں اور ایوان سے آتے جاتے الزامات لگانے کا سلسلہ حد سے بڑھ گیا تو ہم نے ان کی ہی زبان میں ان کو جواب دینا شروع کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |