کراچی میں 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

اگلے 3 روز تیز دھوپ اور صبح کے وقت دھند چھانے کا امکان، کم سے کم پارہ 16 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے


Staff Reporter February 19, 2022
فوٹو : فائل

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق پیر کو سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال ہونے کی توقع ہے، اس دوران شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جس کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق ہواؤں کی رفتار میں اضافہ کسی غیر معمولی سرگرمی کا نتیجہ نہیں ہوگا، البتہ یہ موسمیاتی ٹرانزیکشن پیریڈ ہے جس کی وجہ سے ہر سال یہ صورتحال پیدا ہونا معمول کی بات ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بدھ تک ہواؤں کی رفتار میں اضافہ متوقع ہے جس کے بعد دوبارہ بلوچستان کی شمالی اور شمال مغربی ہوائیں جزوی طور پر اثرانداز ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران تیز دھوپ اور صبح کے وقت دھند چھانے کا امکان ہے، کم سے کم پارہ 16 سے18 اور زیادہ سے زیادہ 30 سے 32 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے، ہفتے کو شہر کا کم سے کم پارہ اضافے سے 16.8 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی گزشتہ روز کے مقابلے میں اضافے سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں