سپریم کورٹ کمیٹیاں پہلی مرتبہ پبلک جسٹس قاضی فائزکو اہم ذمہ داریاں تفویض

سپریم کورٹ کمیٹیوں کی تشکیل کو پبلک کرنے کا مقصد اختیارات ایک جج کو دینے کے تاثر کو زائل کرنا ہے


ویب ڈیسک February 19, 2022
سپریم کورٹ کمیٹیوں کی تشکیل کو پبلک کرنے کا مقصد اختیارات ایک جج کو دینے کے تاثر کو زائل کرنا ہے—فائل فوٹو

KARACHI/LAHORE: عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ہدایت پر مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کو پہلی مرتبہ پبلک کردیا گیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کمیٹیوں کی تشکیل کو پبلک کرنے کا مقصد اختیارات ایک جج کو دینے کے تاثر کو زائل کرنا ہے ۔ چیف جسٹس کی ہدایت پر تشکیل کی جانے والی کمیٹیوں کی ذمہ داری مختلف ججز بالخصوص جسٹس قاضی فائز عیسی کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں۔


سپریم کورٹ کے سینئیر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسی بلوچستان انسداد دہشتگردی عدالتوں کے نگراں اور وکلا انرولمنٹ کمیٹی اور ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کمیٹی کے سربراہ ہو ں گے۔

علاوہ ازیں جسٹس قاضی فائز عیسی کو ریسرچ افئیرز اور لا کلرک کمیٹی کا سربراہ بھی بنایا گیا ہے۔ جسٹس سردار طارق اسلام آباد اور جسٹس اعجاز الاحسن پنجاب میں انسداد دہشتگردی عدالتوں کے نگران جج ہو ں گے۔

جسٹس مظہر عالم میاں خیل خیبرپختونخوا اور جسٹس سجاد علی شاہ سندھ کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کے نگران جج ہو ں گے جبکہ جسٹس سردار طارق اور جسٹس منصور علی شاہ تیز تر فراہمی انصاف کمیٹی کے ممبران ہو ں گے۔

جسٹس اعجاز الاحسن آئی ٹی افئیرز، جوڈیشل اکیڈمی افئیرز، میڈیکل افئیرز اور سیکیورٹی سے متعلق امور کے انچارچ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں