جیولر شاپس میں چکما دے کر چوری کرنے والا خواتین گینگ سرگرم

جیولر شاپ کے مالک کا کہنا ہے کہ جو بھی شخص خواتین ملزمان کی شناخت کرے گا اسے ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا


ویب ڈیسک February 19, 2022
پولیس نے خواتین گینگ کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی (فوٹو، ایکسپریس)

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خواتین پر مشتمل گروہ جیولر شاپس میں چوری کی واردات میں سرگرم ہوچکا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت کی حدود میں خواتین گینگ نے چکما دے کر جیولری کی دکان میں لاکھوں روپے کی چوری واردات کی۔

انٹرنیٹ پر وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ چار خواتین جیولری دیکھنے کے بہانے دکان میں آئیں، دو عورتوں نے جیولری خریدنے کے بہانے دکاندار کو باتوں میں لگایا۔

اس دوران باقی دو خواتین چوری کی تاک میں بیٹھ گئیں، دکاندار کو باتوں میں دیکھ کر ایک خاتون نے جیولری کا بکسا اٹھا کر اپنی چادر کے نیچے چھپا لیا۔

جیولر شاپ کے مالک کا کہنا ہے کہ جو بھی شخص خواتین ملزمان کی شناخت کرے گا اسے ایک لاکھ انعام دیا جائے گا۔

دکاندار نے تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ کے اندارج کے لیے درخواست جمع کرا دی تاہم پولیس نے تاحال واقعے پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں