بجلی کی پیداوارمیں سالانہ 9 فیصد اضافہ ہورہا ہے حماد اظہر کا دعویٰ

یہ معاشی ترقی میں اس سال بھی %5 سے زیادہ اضافے کی نشاندہی کرتا ہے، وفاقی وزیر توانائی


ویب ڈیسک February 19, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاشی ترقی میں اس سال بھی %5 سے زیادہ اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔—فائل فوٹو

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ملک میں 'معاشی ترقی کی بلند سطح' کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار اور استعمال میں سالانہ 9 فیصد اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پاکستان میں بجلی کی جنریشن اور استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ معاشی ترقی میں رواں سال بھی %5 سے زیادہ اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ حماد اظہر نے کہا کہ اس معاشی ترقی کی بلند سطح پر ہر سال لاکھوں نوکریوں کے مواقع پیدا اور آمدن میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں