بیگم نسیم ولی کا ”عوامی نیشنل پارٹی ولی“ کے نام سے نئی جماعت کا اعلان

اے این پی کو اس کا وہی مقام دلائیں گے جو اسے ماضی میں حاصل تھا، بیگم نسیم ولی

اے این پی کو اس کا وہی مقام دلائیں گے جو اسے ماضی میں حاصل تھا،بیگم نسیم ولی فوٹو: فائل

KARACHI:
عوامی نیشنل پارٹی کے بانی خان عبدالولی خان مرحوم کی بیوہ بیگم نسیم ولی خان نے "عوامی نیشنل پارٹی ولی" کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا۔


پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیگم نسیم ولی نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کیا جس کی سرپرست اعلیٰ وہ خود اور سیکرٹری جنرل فرید طوفان ہوں گے۔ اس موقع پر بیگم نسیم ولی کا کہنا تھا کہ پارٹی کا نام عوامی نیشنل پارٹی ہے لیکن جماعت کے جھنڈے پر ولی لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کو اس کا وہی مقام دلائیں گے جو اسے ماضی میں حاصل تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بیگم نسیم ولی خان نے اے این پی کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ''باچا خان عوامی پارٹی'' کے نام سے ایک ایک نئی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا تاہم اب انہوں نے پارٹی کا نام ''عوامی نیشنل پارٹی ولی'' رکھ دیا ہے۔
Load Next Story