جیمز فالکنر کے ماضی کے ’اسکینڈلز‘ بھی سامنے آگئے

جیمز فالکنر کو ماضی میں الکوحل پی کر ڈرائیونگ کرنے پر جرمانہ کیا گیا اور گاڑی چلانے پر پابندی بھی عائد کی گئی


Sports Reporter February 19, 2022
جیمز ماضی میں ہم جنس پرست آسٹریلوی کرکٹر ہونے کا بھی دعویٰ کرچکے ہیں (فوٹو، انٹرنیٹ)

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھوڑ کر جانے والے جیمز فالکنر کی ماضی میں بھی مختلف اسکینڈلز کے سبب جگ ہنسائی ہوچکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر بعض صارفین فالکنر کے وہ واقعات شیئر کررہے ہیں جن کی وجہ سے اس آسٹریلوی کرکٹر کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

جیمز فالکنر اپنے ایک بیان میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنا کر غیر پسندیدہ ٹیم قرار دے چکے ہیں، ان کو انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کے دوران الکوحل پی کر ڈرائیونگ کرنے پر جرمانہ کیا گیا اور گاڑی چلانے پر پابندی بھی عائد کی گئی تھی۔

وہ بگ بیش لیگ میں نکالے جانے پر اپنی ٹیم ہوبارٹ ہریکینز کو بھی شدید برا بھلا کہنے میں ملوث پائے گئے۔ جیمز ماضی میں ہم جنس پرست آسٹریلوی کرکٹر ہونے کا بھی دعویٰ کرچکے ہیں۔

مذکورہ بالا اسکینڈلز اور واقعات کی وجہ سے جیمز فالکنر ہمیشہ سے تنقید کی زد میں رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں