
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے والد عبدالعزیز اپنی بہو اور پوتی کے ہمراہ آج میچ دیکھنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں موجود تھے، میچ سے پہلے ان فٹ ہونے کی وجہ حسن علی آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ نہیں بن سکے۔
حسن علی کے والد عبدالعزیز ملہی کا کہنا تھا کہ ہم حسن کا میچ دیکھنے آئے مگر وہ انجری کی وجہ سے آج کھیل نہ سکا، جس کا بہت زیادہ دکھ ہے، حسن علی بچپن میں شرارتی تھا مگر میں نے اسے کبھی نہیں ڈانٹا، اب ہم اس کے لیے ہمیشہ دعا گو رہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میں خود فوج میں ایتھلیٹ تھا، اس لیے خواہش تھی کی بیٹا بھی اسپورٹس مین بنے، حسن علی ملک کے لیے کھیلتا ہے اسے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔
والد کا کہنا تھا کہ حسن علی پاکستان کا کپتان بنے یا نہ بنے مگر ملک کے لیے کھیل کر نام روشن کرے، مجھے اپنے بیٹے کی طرح پوتی سے بھی بہت پیار ہے، حلینہ حسن ابھی چھوٹی ہے ہمارے پاس نہیں آتی مگر بڑی ہو کر ضرور آئے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔