راولپنڈی گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی

گھر کے کمرے میں گیس ہیڑ جلایا گیا جس پر گیس لیکج کے باعث اچانک دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی


Staff Reporter February 20, 2022
گھر کے کمرے میں گیس ہیڑ جلایا گیا جس پر گیس لیکج کے باعث اچانک دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی ۔ فوٹو : ایکسپریس

ISLAMABAD: علاقے تلسہ روڈ پر گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے اور آتشزدگی سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تلسہ چوک کے قریب گھر کے کمرے میں گیس ہیڑ جلایا گیا تو گیس لیکج کے باعث اچانک دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 84 سالہ خالد، 42 سالہ ڈاکڑ احتشام الحق، 13 سالہ صبیع الحق اور 13 سالہ عبدل ہادی جھلس کر زخمی ہوئے۔

ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 راولپنڈی کا عملہ موقع پر پہنچا اور ریسکیو آپریشن مکمل کرکے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انکا علاج جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں