اے این ایف نے منشیات آسٹریلیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

824 گرام آئس جیکٹ میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی


ویب ڈیسک February 20, 2022
824 گرام آئس جیکٹ میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی، فوٹوایکسپریس

کراچی: اے این ایف راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے آئس منشیات جیکٹوں میں چھپا کر آسٹریلیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

حکام کے مطابق اے این ایف نے انٹیلی جنس (خفیہ اطلاعات کی) بنیاد پر راولپنڈی میں چھاپہ مارا اور کارگو کے ذریعے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل کو چیک کیا تو جیکٹوں کے اندر پولیتھین کی چھوٹی تھیلیوں میں بھر کر نہایت مہارت سے چھپائی گئی 824 گرام آئس برآمد ہوئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ پارسل اسلام آباد کے رہائشی سعود الحق کی جانب سے آسٹریلیا میں مقیم ظفر حسین نامی شخص کے لیے بک کروایاگیاتھا۔ منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں