خبریں
ایسی خبریں پڑھنا میرے لیے مشکل تھا ، اس لیے چند خبروں کی شہ سرخیاں پڑھنا شروع کی
KABUL:
میں ایک دوست کی چائے کی دعوت پر شام چار بجے اس کے گھر پہنچا تو اُسے ڈِنر ٹیبل پر بیٹھے دیکھا۔ پھر وُہ میرے برابر والی کرسی پر آ گیا۔ چند منٹ بعد ملازم نے چائے کی، دو پیالیاں ہمارے سامنے رکھ دیں۔
چائے پینے کے دوران بار بار میری نظریں دوسری بڑی میز پر پڑتیں جس پر بڑی ترتیب سے متعدد اخبار رکھے ہوئے تھے۔ میں اُٹھ کر دوسری بڑی میز کی طرف گیا تو دوست بھی اُدھر آگیا۔ میں نے اس میز کو توجہ سے دیکھنا شروع کیا تو دوست نے کہا،یہ تمام اخبار ایک ترتیب سے یکم سے تیس کی تاریخوں تک رکھے گئے ہیں، کئی خبروں کے گرد سرخ دائرے تھے۔ یہ تین ماہ کے اخبار تھے جن کے گرد سرخ دائروں کی بہار تھی۔
مجھے ان مارکر کے سرخ دائروں کی کچھ سمجھ نہ آئی تو دوست نے کہا، ہر دائرے کے اندر خبر کو پڑھنے کے بعد مجھ سے بات کرو۔ میں نے سرخ دائروں میں محفوظ خبروں کو پڑھنا شروع کیا تو میری حالت غیر ہونی شروع ہو گئی کیونکہ سرخ دائروں والی خبر کسی نہ کسی جُرم یا بدکاری سے متعلق تھی۔ ایسی خبریں پڑھنا میرے لیے مشکل تھا ، اس لیے چند خبروں کی شہ سرخیاں پڑھنا شروع کی۔
جاوید میانداد کا وزیرِاعظم کو نکمے وزراء فارغ کرنے کا مشورہ/جہانگیر ترین ساتھ، عمران کو کوئی نہیں نکال سکتا، گورنر سرور/ بھارتی اسکول میں بچوں کو نماز کی اجازت دینے پر پرنسپل معطل/ حجاب تنازع، کولکتہ میں مسلم طلبہ سڑکوں پر نکل آئے/ جعلی عامل کے کہنے پر سر میں کیل، متاثرہ خاتون کی شناخت ہو گئی/ کچھ چوہوں نے چینی، گندم کا بحران پیدا کیا/ کابل: 3ہزار لیٹر شراب نہر میں تلف، 3 ڈیلر گرفتار/ گلاب دیوی اسپتال کے قریب انڈر پاس کا افتتاح، ایدھی کے نام منسوب/ سانحہ سیالکوٹ: ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کی منظوری/ کوٹ لکھپت جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے/ پلاٹوں کی الاٹمنٹ، نواز شریف کے خلاف 21 سال پرانی نیب انکوائری بند/ توہین عدالت: رانا شمیم سمیت تمام ملزمان پر 7 جنوری کو فرد ِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ/ جہلم: غربت سے تنگ ماں نے 3 بچیاں ذبح کر دیں، خود کو بھی آگ لگا لی/ بچوں کے دودھ پر ٹیکس ، عمران خان یہ بتدیلی لائے ہیں/ پیوٹن، بائیڈن ٹیلیفونک مذاکرات، ایک دوسرے کو دھمکیاں/ 159 ہندو یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے/ پاکستان میں کتیُ کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ/ سانحہ خانیوال: مزید 6 مرکزی ملزم گرفتار، تعداد 21ہو گئی/ صرف 2 منٹ: 3ڈاکوئوں نے پھالیہ میں میڈیکل اسٹور لوٹ لیا/ لاہور: ڈاکوئوں نے ایک شہری کو گولی ، دوسرے کو چھری مار دی/ پسند کی شادی میں ناکامی پر نوجوان کی خود کو گولی مار کر خودکشی/ آٹھویں کی طالبہ کو زیادتی کے بعد پھندا ڈال کر قتل کر دیا/ فیصل آباد: اجتماعی زیادتی کے بعد لڑکی قتل، وزیرِ اعلیٰ کا نوٹس/ لاہور: ڈاکوئوں نے ایک شہری کو گولی، دوسرے کو چھری مار دی/ اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 150ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل۔/ جائیداد کے تنازعے پر سوتیلے بیٹوں کی فائرنگ، میاں بیوی جاں بحق، بیٹا زخمی/ شوہر کے قتل کا الزام، خاتون بیٹی اور بیٹے سمیت گرفتار/ گھریلو جھگڑے پر بیوی، 2 بچوں اور ساس کو ڈنڈے مار کر قتل کر دیا/ قصور: اسکول ٹیچر کی ہاتھ پائوں بندھی گولیاں لگی لاش برآمد/ رائیونڈ: 3روز سے لاپتہ نوجوان دوستوں کے ہاتھوں قتل/ ڈولفن اہلکار کی سسرالیوں پر فائرنگ، راہگیر بچہ زخمی/ لاہور اور قصور میں 2 خواتین نے زہر کھا کر خود کشی کر لی/ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر لیڈی ڈاکٹر کو 3بچوں سمیت قتل کر دیا/ مطلقہ خاتون، 2 بیٹیوں اور بیٹے کا پراسرار قتل/ گوجرہ میں پاور لومز تاجر کی پھندہ لگی نعش برآمد۔