حساس اداروں اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 20 من دھماکا خیز مواد برآمد

آپریشن کے دوران دھماکوں میں استعمال ہونے والے 157 ڈیٹونیٹر اور 11 سو میٹر فیوز بھی برآمد ہوئے ہیں، حکام


ویب ڈیسک February 20, 2022
آپریشن کے دوران دھماکوں میں استعمال ہونے والے 157 ڈیٹونیٹر اور 11 سو میٹر فیوز بھی برآمد ہوئے ہیں، حکام۔ فوٹو:فائل

حساس اداروں اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 20 من دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق لکی مروت کے علاقے شاہ حسن خیل میں حساس اداروں کی اطلاع پر غیرقانونی دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی کے لئے آپریشن کیا گیا، جس میں ناقابل یقین طور پر 20 من دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

حکام نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دھماکوں میں استعمال ہونے والے 157 ڈیٹونیٹر اور 11 سو میٹر فیوز بھی برآمد ہوئے ہیں، غیرمجاز دھماکا خیزمواد سے بھرے گوداموں سے موقع پر موجود 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں