کراچی لیاری ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت11افراد جاں بحق 4 زخمی
جاں بحق ہونے والے 4 بچوں کی عمریں 4 سال سے کم تھیں۔
ISLAMABAD:
لیاری ایکسپریس وے پر منی ٹرک ندی میں جاگرنے سے 4خواتین اور 5 بچوں سمیت 11افراد جاں بحق جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق منی ٹرک لیاری ایکسپریس وے سے لی مارکیٹ کی جانب جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر جنگلہ توڑتے ہوئے لیاری ندی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 5 خواتین اور 4 بچوں سمیت 11افراد جاں بحق ہو اور خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 4 بچوں کی عمریں 4 سال سے کم تھیں جن کی شناخت حارث، فاروق، انیسہ اور حور کے ناموں سے ہوئی جبکہ خواتین میں صفیہ، ثمرین اور نسرین شامل ہیں۔
حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایم ایل او ڈاکٹر آفتاب چنڑ کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں شدید چوٹیں لگنے کے باعث ہوئیں جبکہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد پرانا گولیمار کے رہائشی اور تعلق کوئٹہ سے تھا۔