بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا اصل چہرہ نظرآیا مولانافضل الرحمان

حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کےباعث یہ دن آیا کہ لوگ اپنے بچے فروخت کرنے پر مجبور ہیں،سربراہ جے یو آئی

حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کےباعث یہ دن آیا کہ لوگ اپنے بچے فروخت کرنے پر مجبور ہیں،سربراہ جے یو آئی۔ فائل فوٹو

لاہور:
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا اصل چہرہ نظر آیا۔


ہنگو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےدھاندلی کرکےحکومت کی، لیکن بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا اصل چہرہ نظر آیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کہاں گئے وہ جو کہتے تھے کہ 50 لاکھ گھردیں گے، آپ نے 50 لاکھ گھر دیئے نہیں بلکہ گرائے ہیں، قیام پاکستان سےاب تک دی گئی نوکریوں کی تعدادایک کروڑ نہیں، حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کےباعث یہ دن آیا کہ لوگ اپنے بچے فروخت کرنے پر مجبور ہیں، مہنگائی کے باعث مریض ادویات نہیں لے سکتے۔
Load Next Story