بھارت سے رہا ہوکر آنے والا بزرگ شہری ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے
محمد نذیرکے ورثاکی تلاش شروع کردی گئی
بھارت سے رہاہوکرآنیوالے بزرگ شہری محمدنذیرکو سیکیورٹی حکام کی جانب سے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کردیا گیا ہے، کئی سال جیل میں گزارنے کی وجہ سے محمدنذیرکی قوت سماعت اورذہنی توازن متاثرہواہے۔
بھارت کی طرف سے جمعرات 17 فروری کو 12 پاکستانی شہری واہگہ بارڈر پر سیکیورٹی حکام کے حوالے کئے گئے تھے جن میں سے 6 سویلین اور6 ماہی گیرہیں، سکیورٹی حکام نے آج ایک بزرگ شہری محمدنذیرکو ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا ہے۔
ایدھی حکام کے مطابق محمد نذیراپنے بارے کچھ بھی بتانے سے قاصرہے، اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے جبکہ درست طورپرسن بھی نہیں سکتا ہے۔
ایدھی حکام کاکہنا ہے ممکن ہے چند دن آرام کے بعد وہ اپنے بارے میں کچھ بتانے کے قابل ہوسکے، محمد نذیرکے ورثاکی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
اس سے قبل حکام نے بتایا تھا کہ محمد نذیرساندہ لاہورکا رہنے والا ہے، سن 2014 میں بھارتی حکام نے اس کی گرفتاری بارے پاکستانی ہائی کمیشن نیودہلی کوآگاہ کیا تھا جس کے بعد اس کی رہائی کے لئے اقدامات اٹھاناشروع کئے گئے۔