کورونا کے بعد دنیا کو جلد ایک اور ہلاکت خیز وبائی مرض کا سامنا ہوسکتا ہے بل گیٹس
اگر ابھی سے تحقیق اور تیاری کی جائے تو جلد آنے والی اس وبا سے لڑنا ممکن ہوجائے گا، بل گیٹس
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد دنیا کو جلد ایک اور خطرناک اور ہلاکت خیز وبائی مرض کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق '' سی این بی سی'' کو انٹرویو میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اطمینان کا اظہار کیا کہ کورونا کے بدترین اثرات ختم ہو رہے ہیں کیونکہ آبادی کے بڑے حصے میں اس مہلک وائرس کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہو گئی ہے۔
بل گیٹس نے مزید کہا کہ کورونا کی نئی اومیکرون کی شدت میں بھی کافی کمی آئی ہے اور یہ اتنا ہلاکت خیز بھی ثابت نہیں ہوا جس سے اس بات کو تقویت ملی ہے کہ کورونا کے خلاف سماج میں مدافعت پیدا ہوگئی ہے تاہم انھوں نے خبردار کیا کہ دنیا کو نئی وبا کا سامنا ہوسکتا ہے۔
دنیا بھر میں پولیو مہم چلانے والے بل گیٹس نے نئی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ اگر ابھی سے تحقیق اور تیاری کی جائے تو جلد آنے والی اس وبا سے لڑنا ممکن ہوجائے گا۔
بل گیٹس نے کورونا پر قابو پانے کی عالمی کوششوں کی تعریف کرنے کے بجائے کہا کہ وائرس جیسے جیسے معاشرے میں پھیلتا ہے ویسے ویسے اس کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہوتی جاتی ہے اور اس رجحان نے ویکسین کے مقابلے میں قوت مدافعت پیدا کرنے میں زیادہ کردار ادا کیا۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کورونا وبا کے باعث شدید بیماری کے خطرات جو بنیادی طور پر بڑھاپے، موٹاپے یا ذیابیطس کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں اب اس کے امکانات ڈرامائی طور پر کم ہوتے جا رہے ہیں۔