حکومت جو قوانین بنارہی ہے وہ عمران خان اینڈ کمپنی کیخلاف استعمال ہونیوالے ہیں مریم نواز

حکومت کے بنائے گئے قوانین میڈیا اور اپوزیشن کی آواز بند کرنے کے لیے ہیں، نائب صدر ن لیگ

حکومت کے بنائے گئے قوانین میڈیا اور اپوزیشن کی آواز بند کرنے کے لیے ہیں، مریم نواز۔ فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت جو بھی قوانین بنا رہی ہے وہ عمران اینڈ کمپنی کے خلاف استعمال ہونے والے ہیں۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ حکومت جو بھی قوانین بنا رہی ہے کہنے کو تو میڈیا اور اپوزیشن کی آواز بند کرنے کے لیے ہیں، لیکن یہ قوانین عمران اور ان کے ساتھیوں کے خلاف استعمال ہونے والے ہیں، پھر مت کہنا بتایا نہیں تھا۔

Load Next Story