95 سالہ ملکہ برطانیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ملکہ برطانیہ شاہی قلعہ ونڈسر میں مقیم ہیں جہاں ماہر معالجین کی ٹیم ان کی دیکھ بھال کے لیے ہمہ وقت موجود ہے


ویب ڈیسک February 20, 2022
ملکہ برطانیہ میں کورونا کی معمولی نوعیت کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، فوٹو: فائل

کراچی: وبا کے دوران اپنے محل تک محدود ہو جانے اور عوامی تقریبات میں شرکت نہ کرنے کے باوجود ملکہ برطانیہ کورونا وبا میں مبتلا ہوگئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شاہی محل سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ معمولی علامات ظاہر ہونے پر 95 سالہ ملکہ ایلزبتھ دوم کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : ملکہ برطانیہ نے ملک کے آئندہ بادشاہ اور ملکہ کے ناموں کا اعلان کردیا

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ برطانیہ میں معمولی نوعیت کی علامات ہیں جب کہ ان کی مجموعی صحت کافی بہتر ہے اور وہ شاہی محل قلعہ ونڈسر میں مقیم ہیں جہاں ماہر معالجین ان کی دیکھ بحال کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔

شاہی محل سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ملکہ برطانیہ نے اپنی عوامی سرگرمیاں منسوخ کردیں اور صرف ضروری کاموں کی انجام دہی میں خود کو مشغول رکھا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ملکہ برطانیہ کا تیار کردہ ٹماٹو کیچپ اور براؤن سُاس مارکیٹ میں دستیاب

ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم نے چند روز قبل ہی ملک کے آئندہ بادشاہ اور ملکہ کے ناموں کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا اور اس سے شاہی محل کے اگلے وارثوں کے بارے میں افواہوں نے دم توڑ دیا۔

واضح رہے کہ اپنی صحت اور غذا کا نہایت خیال رکھنے والی ملکہ برطانیہ نے کورونا وبا کے ابتدا میں ہی خود کو شاہی قلعہ ونڈسر میں محدو کرلیا تھا اور اس دوران شاہی ریسیپی سے تیار کردہ اپنا ٹماٹو کیچپ اور براؤن ساس مارکیٹ میں متعارف کرایا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |