امریکا میں ہیلی کاپٹر سمندر میں نہاتے سیاحوں پر گر کر تباہ ویڈیو وائرل

ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت 3 افراد موجود تھے، میامی پولیس


ویب ڈیسک February 20, 2022
ہیلی کاپٹر میں 3 افراد موجود تھے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا، فوٹو: فائل

امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل پر ایک ہیلی کاپٹر اس وقت ہچکولے کھاتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا جب وہاں بڑی تعداد میں سیاح نہا رہے تھے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست فلوریڈا کے میامی بیچ پر ایک ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتے ہوئے گر کر سمندر برد ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر میں تین افراد سوار تھے۔

میامی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو ادارے اور سول ایوی ایشن کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ ہیلی کاپٹر سے تین افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔



ترجمان اسپتال نے میڈیا کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے ایک کو گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے جب کہ دو کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

میامی کے میئر کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے وقت شہریوں کی بڑی تعداد ساحل پر موجود تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |