بھارت میں باراتیوں کی بس دریا میں گر گئی دلہا سمیت 9 افراد ہلاک
ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث بس کو حادثہ پیش آیا، ریسکیو آپریشن جاری ہے، پولیس حکام
کراچی:
جے پور: بھارت میں خوشیوں سے بھرے گھر پر اُس وقت قیامت ٹوٹی جب دلہا کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں دلہا سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دلہا کی گاڑی مدھیا پردیش سے اجین کی طرف جارہی تھی کہ راجستھان کے ضلع کوٹا میں تیز رفتاری کے باعث ایک موڑ پر حادثہ پیش آیا۔
پولیس حکام کے مطابق کوٹا کے مقام پر ایک موڑ کاٹتے ہوئے بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر چمبا نامی دریا میں جاکر گری، جس کی اطلاع صبح 7 بج کر 50 منٹ پر پولیس کو موصول ہوئی۔
اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضا کار جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں انہوں نے لوگوں کو بچانے کے لیے اقدامات شروع کیے۔ جس مقام پر بس دریا میں گری وہاں 7 سے 8 فٹ گہرا پانی ہے۔

Rajasthan | 9 bodies have been recovered after a car fell into the Chambal river in Kota. Among those who have lost their lives including a groom were going to Ujjain for the wedding: Kota Police
پولیس کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک دلہا سمیت 9 باراتیوں کی لاشیں برآمد ہوچکی ہیں، جبکہ گاڑی کو کرین کی مدد سے نکال کر مزید کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔