پانی و خشکی پر 60 میل فی گھنٹہ سے چلنے والی پہلی اسپورٹس کار متعارف
یہ گاڑی رواں سال مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردی جائے گی
MADRID:
ایسی سواری ایک عرصے تک تصورات اور سائنس فکشن میں ہی موجود تھی لیکن اب حقیقت کا روپ دھارچکی ہے۔ ہوور کرافٹ طرز کی کانسپیٹ کار کی قیمت ایک لاکھ ڈالرمقرر کی گئی ہے، جو رواں سال مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگی۔
اس گاڑی کا خیال کوئی نیا نہیں بلکہ 1950ء میں اس حوالے سے ایک خیال پیدا ہوا تھا، جس کو مختلف سائنس فکشن فلموں میں شامل بھی کیا گیا۔
سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ہوور کرافٹ گاڑی بجلی سے چلے گی، جو رفتار کے معاملے میں فیراری ، ایم سی لارین اور بگاتی سے بھی تیز دوڑ سکتی ہے۔
وان مرسیئر امریکی انجینئر ہیں جنہوں نے اس گاڑی کا ڈیزائن پیش کیا اور بتایا کہ اس کی سیٹ ایسے بنائی گئی ہے کہ جب آپ گاڑی پر بیٹھیں گے تو ایسا محسوس ہوگا جیسے جنگی طیارے میں بیٹھ کر سفر کررہے ہیں۔
اس گاڑی کا ڈیشن بورڈ مکمل طور پر ڈیجیٹل ہے جبکہ اس میں پیٹرول انجن بھی ہے تاکہ مشکل کے وقت بھی اس کو چلایا جاسکے۔
پانی اور خشکی میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھنے والی دنیا کی پہلی اسپورٹس گاڑی متعارف کرادی گئی۔