معمر خاتون نے بلند وبالا چوٹی سر کرکے سب کو حیران کردیا
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اتنا جوش وجذبہ مذکورہ خاتون کے علاوہ کسی اور معمر فرد میں نہیں ہوسکتا
کراچی:
بھارت کی 62 سالہ ضعیف خاتون نے بلندوبالا پہاڑ کی چوٹی سر کرکے عزم وحوصلے کی مثال قائم کردی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ناگارتنما نامی خاتون نے بھارتی ریاست کیرالا کی دوسری بلند وبالا چوٹی 'اگستھیارکودم' سر کرکے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
معمر کی پہاڑ پر چڑھنے کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ ساڑھی پہن کر رسیوں کی مدد سے چوٹی سر کرتی نظر آرہی ہیں۔ مناظر دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین بھی حیران رہ گئے۔
ناگارتنما کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد سے گھریلو ذمے داریوں اور بچوں کی پرورش میں مصروف تھی تاہم بچے بڑے ہوچکے ہیں اور اب میں اپنے خواب پورے کررہی ہوں۔
سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنا جوش وجذبہ مذکورہ خاتون کے علاوہ کسی اور معمر فرد میں نہیں ہوسکتا، ہمیں اب بھی یقین نہیں ہورہا۔
خیال رہے کہ ناگارتنما کا تعلق بھارتی شہر بنگلورو سے ہے۔ اس سے قبل کیرالا کے ایک پارک میں 72 سالہ خاتون ایڈونچر سے بھرپور زپ لائن پر سیر کرتی پائی گئی تھیں۔