کیل بروک سے شکست کے بعد عامر خان کا ریٹائرمنٹ پر غور

نہیں چاہتا کہ باکسنگ مجھے ریٹائر کرے بلکہ میں باکسنگ سے ریٹائر ہونا چاہتا ہوں، عامر خان


ویب ڈیسک February 21, 2022
عامر خان کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ سے متعلق فیملی سے بات کروں گا (فوٹو، انٹرنیٹ)

برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے اہم ترین فائٹ میں کیل بروک سے بری طرح شکست کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور شروع کردیا ہے۔

عامر خان نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں اپنی فیملی سے بات چیت کروں گا، میں نہیں چاہتا کہ باکسنگ مجھے ریٹائر کرے بلکہ میں باکسنگ سے ریٹائر ہونا چاہتا ہوں، فائٹ میں کبھی کبھار ایسی شکست ہوتی ہے۔

باکسر کا کہنا تھا کہ اب میں اپنے خاندان اور بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔

خیال رہے کہ آج مانچسٹر ارینا میں ہونے والی ویلٹر ویٹ فائٹ میں برطانوی حریف کیل بروک نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کو شکست دی۔

کیل بروک کے تابڑ توڑ وار نے عامر خان کو چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |