کراچی کے جناح اسپتال میں ڈاکٹروں پر چاقو سے حملہ کرنے والا برقع پوش گرفتار

حملے کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں احتجاج شروع کر دیا


Staff Reporter February 21, 2022
حملہ آور کو صدر تھانے منتقل کردیا گیا ہے (فوٹو، ایکسپریس)

جناح اسپتال کے سرجیکل وارڈ میں برقع پوش شخص نے ڈاکٹروں پر تیز دھار آلے سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو ڈاکٹرز زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر جناح اسپتال کے عملے کی مدد سے برقع پوش ملزم کو گرفتار کر لیا، یہ واقعہ سرجیکل وارڈ کے تیسری منزل پر پیش آیا۔ حملے کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں احتجاج شروع کر دیا۔

زخمی ڈاکٹروں کو طبی امداد کے لیے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر پہنچی اور اسپتال کے عملے سیکیورٹی اسٹاف کی مدد سے حملہ آور ملزم کو حراست میں لے کر صدر تھانے منتقل کیا۔

متاثرہ ڈاکٹروں کی شناخت ڈاکٹر ندیم اور ڈاکٹر معین کے نام سے ہوئی۔ ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت ظہیر ولد بشیر کے نام سے کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے ڈاکٹروں پر کاغذ کاٹنے والے کٹر سے حملہ کیا، زخمی ڈاکٹروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب واقعے کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ایمرجنسی وارڈ میں احتجاج شروع کرتے ہوئے دھرنا دے دیا، گرفتار ملزم سے تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

جناح اسپتال کے سرجیکل وارڈ میں ڈاکٹرز پر حملے کا مقدمہ صدر تھانے میں درج کیا گیا، مقدمہ جناح اسپتالے کے سیکیورٹی شفٹ انچارج سجاد کی مدعیت میں گرفتار ملزم ظہیر کے خلاف درج کیا گیا ، مقدمے الزام نمبر 93/2022 میں اقدام قتل کی دفعا 324 لگائی گئی ہے ، ملزم نے ڈاکٹر ندیم اور ڈاکٹر معین کو پیپر کٹر کے وار سے زخمی کیا تھا ، گرفتار حملہ آور ظہیر کورنگی کا رہائشی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |