پیسہ چوری کرکےباہربھیجنا پاکستان جیسےملکوں کا اہم مسئلہ ہےفوادچوہدری

وزیراعظم عمران خان مسلسل آواز اٹھا رہےہیں کہ امیرملک غریب ملکوں کے اس استحصال کوروکیں، فوادچوہدری


ویب ڈیسک February 21, 2022
سارے منی لانڈرر اب اتحاد بنا رہے ہیں،فواد چوہدری:فوٹو:فائل

MICHIGAN: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیسہ چوری کرکے باہربھیجنا پاکستان جیسے ملکوں کا اہم مسئلہ ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ پاناما، پنڈورا اوراب سوئس اکاؤنٹس کی کہانی۔کرپشن اورمنی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کا اہم ترین مسئلہ ہے۔



فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اس مسئلے پرمسلسل آواز اٹھا رہے ہیں کہ امیر ملک غریب ملکوں کے اس استحصال کوروکیں۔ سارے منی لانڈرر اب اتحاد بنا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں