امریکی صدریوکرین کے مسئلہ پرروسی ہم منصب سے مشروط ملاقات پررضامند

یوکرین پرحملہ نہ کرنے کی صورت میں روس سے بات ہوسکتی ہے،امریکا


ویب ڈیسک February 21, 2022
امریکی اورروسی صدورکی ملاقات کی تجویزفرانس نے پیش کی ہے:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: امریکا کے صدرجوبائیڈن نے یوکرین کے معاملے پراپنے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن سے ملاقات کرنے پراتفاق کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فرانس نے امریکی صدرجوبائیڈن کوروسی صدرولامیرپیوٹن سے ملاقات کی تجویز دی تھی جسے انہوں نے اصولی طورپرقبول کرلیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدرکی ملاقات صرف اس صورت میں ہوگی کہ روس یوکرین پرحملہ نہ کرے۔

فرانس نے امریکی صدرکوروسی ہم منصب سے ملاقات کی تجویز روسی صدرولادی میرپیوٹن سے فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون سے 2فون کالزکے بعد دی۔ دونوں فون کالز کا دورانیہ مجموعی طورپر3 گھنٹے تھا۔

امریکی اورروسی صدور کی ملاقات میں یوکرین کے بحران کے ممکنہ حل پربات چیت کی جائے گی۔

یوکرین کے مسئلے پرگزشتہ کئی ہفتوں سے صورتحال کشیدہ ہے اورامریکا نے خبردارکیا ہے کہ روس کسی بھی وقت یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں