ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر میں کھڑی فصلوں و اسٹرکچرز کو نقصان ہوسکتا ہے


ویب ڈیسک February 21, 2022
تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر میں کھڑی فصلوں و اسٹرکچرز کو نقصان ہوسکتا ہے۔ فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے منگل سے جمعرات کے دوران ایک بار پھر ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آندھی تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر میں کھڑی فصلوں و اسٹرکچرز کو نقصان ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر اور منگل کو بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ کے علاقوں میں آندھی، تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے سے اسٹرکچر اور کھڑی فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے، جب کہ مری گلیات، نتھیا گلی، ناران، کاغان، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، نیلم ویلی، اسکردو، استور اور ہنزہ میں درمیانی اور شدید برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں