لاہور میں گھر سے 51 کلو چرس برآمد خاتون گرفتار
مستند اطلاع تھی کہ مذکورہ گھر منشیات ذخیرہ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، ترجمان اے این ایف
ڈیفنس گارڈن میں واقع گھر سے 51 کلو چرس برآمد کرکے خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
اے این ایف کے مطابق انٹیلیجنس کی اطلاع پر اے این ایف لاہور نے ڈیفنس گارڈن میں واقع ایک گھر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 51 کلو چرس برآمد کرلی، جب کہ گھر میں موجود رخسانہ بی بی نامی ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمہ کے خاوند لیاقت علی کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔
ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ ڈیفنس گارڈن میں واقع گھر پر چھاپہ خفیہ اطلاع پر مارا گیا، گھر میں منشیات موجودگی کی مستند اطلاع تھی اور پتہ چلا تھا کہ مذکورہ گھر منشیات ذخیرہ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، یہ مکروہ دھندہ ایک پورا گروہ کرتا ہے، اور اس نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والی خاتون گرفتار کرلی گئی ہے۔ جب کہ مزید ملزمان کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی۔