ٹوئٹرنےشدید احتجاج پربی جےپی کےاکاؤنٹ سے مسلمان دشمن پوسٹ ہٹا دی

بی جے پی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر38مسلمانوں کوسزائےموت دینے پرعدالت کی تعریف بھی کی گئی


ویب ڈیسک February 21, 2022
پاکستان سمیت دنیا بھرسے لوگوں نےبی جے پی کا ٹوئٹراکاؤنٹ رپورٹ کیا:فوٹو:فائل

لاہور: ٹوئٹرکوشدید احتجاج کے بعد بی جے پی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرشئیرکی گئی مسلمان دشمن پوسٹ ہٹانا پڑی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں 3 روز قبل 38مسلمانوں کوسزائے موت دئیے جانے کے بعد ہندوانتہاپسند بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پرانتہائی متنازع اورمسلمان دشمن کارٹون پوسٹ کیا تھا جس میں مسلمانوں کوپھانسی سے لٹکے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

بی جے پی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر 38مسلمانوں کوسزائے موت سنانے کوسچ کی جیت قراردیتے ہوئے عدالت کی تعریف بھی کی تھی۔

بھارت کے اندراورپاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگوں نے شدید احتجاج کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے اکاؤنٹ کورپورٹ کیا جس کے بعد ٹوئٹرکو یہ پوسٹ ہٹانا پڑی۔بی جے پی کے دیگرسوشل میڈیا اکاؤنٹس پربھی اب متنازع پوسٹ موجود نہیں ہے۔

18 فروری کو بھارت میں خصوصی عدالت نے گجرات میں ہونے والے بم دھاکوں کے38 ملزمان کو سزائے موت اور11 کوعمرقید کی سزا سنائی تھی جوتمام کے تمام مسلمان ہیں۔ دھماکوں میں 57افراد ہلاک اور200 زخمی ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں