گریجویٹ نرسنگ کالج کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ماتحت کرنے کے خلاف شدید احتجاج

9 عدد نرسنگ کالجز کی اسٹوڈنٹس اور اسپتال نرسز کی ایل آر ایچ کے رابطہ پل پر جانے کی کوشش، پولیس کی بھاری نفری تعینات


ویب ڈیسک February 21, 2022
9 عدد نرسنگ کالجز کی اسٹوڈنٹس اور اسپتال نرسز کی ایل آر ایچ کے رابطہ پل پر جانے کی کوشش، پولیس کی بھاری نفری تعینات (فوٹو : فائل)

خیبرپختونخوا کے 9 نرسنگ کالجوں کی نرسز نے گریجویٹ نرسنگ کالج کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے ماتحت کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتجاج میں نوعدد نرسنگ کالجز کی اسٹوڈنٹس نرسز اور اسپتال نرسز شامل ہیں جنہوں ںے نعرے بازی کرتے ہوئے نرسنگ ہاسٹل سے نکل کر ایل آر ایچ کے رابطہ پل پر جانے کی کوشش کی جس پر ہسپتال انتظامیہ نے نرسنگ کالج اور ہاسٹل کا رابطہ پل بند کردیا۔

انتظامیہ کی جانب سے درخواست پر ایل آر ایچ کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کردی گئی جب کہ اسٹوڈنٹس نرسز اور اور ہسپتالوں کے نرسز عملے کی احتجاجی ریلی ہسپتال کے سامنے جمع ہوگئی۔

احتجاج کے سبب ہسپتال کے سامنے یک طرفہ ٹریفک بند ہوگیا نتیجے میں گاڑیوں کی قطاریں لگنا شروع ہوگئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں