ٹارگٹ کلنگ میں ملوث متحدہ کارکنان رئیس ماما اور شاہد جاپانی بری

ملزمان پر لانڈھی میں اعلی قیادت کی ہدایت پر مہاجر قومی موومنٹ کے 3 کارکنوں کو قتل کرنے کا الزام تھا

(فوٹو: فائل)

کراچی:
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مہاجر قومی موومنٹ کے تین کارکنوں کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم کے کارکنان رئیس ماما، شاہد جاپانی سمیت دیگر ملزمان کو بری کردیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کمپلیکس کی خصوصی عدالت نے مہاجر قومی موومنٹ کے تین کارکنوں کے قتل کا فیصلہ سنا دیا۔ پراسیکیوشن ایم کیو ایم کے رئیس ماما، شاہد جاپانی سمیت دیگر پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔


عدالت نے ایم کیو ایم کے رئیس ماما اور دیگر ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا جن میں بری ہونے والے ملزمان میں کاشف، عاطف علی، ایاز اور شاہد جاپانی شامل ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کسی اور مقدمہ میں نامزد نہیں تو رہا کردیا جائے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 2013ء میں لانڈھی میں ایم کیو ایم کی اعلی قیادت کی ہدایت پر ہنگامہ آرائی کی اور اس دوران ملزمان نے مہاجر قومی موومنٹ کے 3 کارکنوں کو قتل کیا تھا۔
Load Next Story