شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری

بڑی تعداد میں فالٹس درست نہیں کیے جاسکے،شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔


Staff Reporter September 12, 2012
بڑی تعداد میں فالٹس درست نہیں کیے جاسکے،شہریوں کو مشکلات کا سامنا فوٹو: فائل

شہر میں ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا اور منگل کو شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔

جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں تمام دن بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی، برنس روڈ، پاکستان چوک، آئی آئی چندریگر روڈ، حقانی چوک ، اردو بازار، رنچھوڑ لائن، کھارادر و دیگر علاقوں کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ مذکورہ علاقوں میں تمام دن بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو معمولات کے امور انجام دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شہر میں ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں فالٹس اب تک درست نہیں کیے جاسکے جس کی وجہ سے اس وقت بھی بعض علاقوں میں بجلی منقطع ہے بارشوں کے باعث کے ای ایس سی کے عملے کو فالٹس کی درستگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

منگل کو شہر کے مختلف علاقوں شاہ فیصل کالونی، ملیر کھوکھراپار، سعودآباد، جناح اسکوائر، ملیرسٹی، ماڈل کالونی، محمودآباد، کورنگی کراسنگ، ناصرکالونی، قیوم آباد، سلطان آباد، ماڑی پور، شیرشاہ، اورنگی ، منگھوپیر، شیرپائو کالونی ، گلستان جوہر، ڈالمیا و دیگر علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں