پی ایس ایل 7 میں اپنا کردار ادا نہیں کرسکا بابر اعظم کا اعتراف

پی ایس ایل سیزن 7 کے اس پورے تجربے میں اپنا جائزہ لینے، سیکھنے اور بہتری کے لیے بہت سبق موجود ہے، بابر


ویب ڈیسک February 21, 2022
پی ایس ایل سیزن 7 کے اس پورے تجربے میں اپنا جائزہ لینے، سیکھنے اور بہتری کے لیے بہت سبق موجود ہے، بابر . فوٹو : فائل

کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل 7 میں ٹیم کی بدترین شکست اور کارکردگی پر انسٹاگرام پر مداحوں کےلیے پیغام دے دیا۔

بابر نے انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا کہ ہم اپنی ذمہ داری اور کردار ادا نہیں کرسکے، پی ایس ایل سیزن 7 کے اس پورے تجربے میں اپنا جائزہ لینے، سیکھنے اور بہتری کے لیے بہت سبق موجود ہے، ہم ان شاءاللہ مضبوط ہوکر کم بیک کریں گے۔

انہوں نے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز کی بھرپور حمایت کرنے اور ہم پر اعتماد کرنے پر مداحوں کا بہت شکریہ۔

پاکستان سپرلیگ کی دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کی رواں سیزن میں کارکردگی انتہائی ناقص رہی جس کے باعث کنگز پہلے ہی راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں مجموعی طور پر دس میچز کھیلے، جن میں سے صرف ایک میں فتح حاصل ہوئی جبکہ 9 میں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان سپرلیگ سیزن 7 کے 29ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست کے بعد کراچی کنگز نے پی ایس ایل میں 9 میچز میں شکست کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کیا۔






View this post on Instagram


A post shared by Babar Azam (@babarazam)



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں