اداکارہ اُشنا شاہ ڈراموں میں کزن میرج کے خلاف بول پڑیں

کزن میرج میں ہونے والے بچے نا صرف تھیلیسیمیا بلکہ مختلف قسم کی معذوری کا شکار ہوسکتے ہیں، اوشنا شاہ


ویب ڈیسک February 21, 2022
کزن میرج میں ہونے والے بچے نا صرف تھیلیسیمیا بلکہ مختلف قسم کی معذوری کا شکار ہوسکتے ہیں، اوشنا شاہ ۔ فوٹو : فائل

ماڈل و اداکارہ اُشنا شاہ ٹی وی ڈراموں میں کزن میرج کے رجحان کے خلاف سوشل میڈیا پر بول پڑیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں اداکارہ اُشنا شاہ نے لکھا کہ بطور آرٹسٹ ڈراموں میں ہمیں کزن میرج کو پروموٹ نہیں کرنا چاہیے، لوگوں کو بتانا ہوگا کہ کزن میرج کے صحت پر لاتعداد مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

اُشنا شاہ نے کہا کہ کزن میرج میں ہونے والے بچے نا صرف تھیلیسیمیا بلکہ مختلف قسم کی معذوری کا شکار ہوسکتے ہیں، ہمیں اس مسئلے کو سنجیدہ لینا ہوگا۔

واضح رہے اداکارہ اُشنا شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جب کہ سماجی مسائل پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں